Union Council Phagwari murree 12

تمام سیاحتی مقامات کے عوام کی جہاں عیدالاضحی کی خوشیاں ماند پڑھ گئی

مری،گلیات سمیت تمام سیاحتی مقامات کے عوام کی جہاں عیدالاضحی کی خوشیاں ماند پڑھ گئی وہاں ان علاقوں میں بہت کم تعداد میں قربانی ہوگی،کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن نے یہاں کے کاروبارپر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں اس سے قبل اتنا بڑے معاشی بحران کا کبھی بھی سیاحتی علاقوں کے عوام کو سامنا نہ رہا ہے حالانکہ ضلع راولپنڈی کی دو تحصیلیں مکمل طور پر کورونافری قراردی جاچکی ہیں جس کی بنیادی وجہ یہاں کی کاروباری تنظیموں اور عوام نے مکمل حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا اسکے باوجود ان علاقوں میں لاک ڈاؤن کو برقرار رکھتے ہوئے اسکو مزید طویل کرنا اہلیان علاقہ سے انتہائی زیادتی ہے اب تو عیدالاضحی کے بعد مری اور دیگر سیاحتی مقامات کے گرمائی سیزن ختم ہوجائینگے اور سیاحوں کی آمدکا سلسلہ حسب سابق ختم ہوجائیگا،لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگاری اور معاشی بحران نے یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات میں مبتلاکردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں