Lockdown murree 21

مری 28 جولائی سے 5 اگست تک مزیدلاک ڈاؤن جاری،،،

مری حکومت پنجاب کی جانب سے 28 جولائی سے 5 اگست تک مزیدلاک ڈاؤن جاری رکھنے کے فیصلے پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے بازار بندکرانے کے احکامات جاری کردئیے،مرکزی انجمن تاجران مری نے لاک ڈاؤن کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے دوکانیں کھلی رکھنے کااعلان کیا تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کی طرح مری میں بھی تاجر کاروبار جاری رکھیں گے مری میں طویل ترین لاک ڈاؤن سے تاجر طبقہ شدیدمعاشی مشکلات سے دوچار ہے ایسے میں گرمائی سیزن کے صرف 10 روز باقی ہیں ان دنوں میں بھی تاجر دوکانیں بندکردینگے توان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا اسلئے ہم مرکزی تاجر رہنماؤں کی ہدایات پر ہی عملدرآمدکرینگے،لاک ڈاؤن کیخلاف مرکزی انجمن تاجران مری نے آج مورخہ 29 جولائی بروز بدھ دن گیارہ بجے ڈاکخانہ چوک مری پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کاعلان کیا ہے،ادھراے سی مری کی ہدایت پرتحصیلدار مری کے نمائندے گرداورمحمدساجد کی نگرانی میں مری پولیس اور سول ڈیفنس اہلکار مال روڈ،کینٹ مارکیٹ،رنگ روڈ،موٹر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں کے تاجروں کی دوکانیں بندکرانے کیلئے منگل کے دن بازاروں میں پہنچے اور دوکانیں بندکرنے کاکہاجس پر تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دوکانیں بندکرنے سے انکار کردیااور کہا کہ حکومت نے ہمیں کوئی مالی پیکج بھی نہیں دیا ایسے میں اب مزید کاروبار بند نہیں کیاجاسکتا حکومت ایس اوپیز کے تحت دوکانیں کھولنے کی اجازت دے تاجروں کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں