Murree 1122 14

مری عید الاضحی کیلئے خصوصی ریسکیو پلان جاری

مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عید الاضحی کیلئے خصوصی ریسکیو پلان جاری کر دیا اس سلسلے میں تمام افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،کورونا ایمرجنسی کیساتھ معمول کی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے انچارج ایمرجنسی آفیسر، ریسکیو 1122 مری کے انچارج آفیسرانجینئر کامران رشید کی زیرِ صدارت ریسکیو 1122 مری کا خصوصی اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر منعقد ہوا جس میں عیدالااضحی کے ایمرجنسی پلان پر خصوصی بریفینگ دی گئی پلان کے مطابق تحصیل بھر میں نماز ِ عیدکے بڑے اجتماعات پر ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز ریسکیو اہلکاراور ریسکیو محافظ اپنے فرائض سر انجام دیں گے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتِ حال میں عوام کو فوری مدد فراہم کی جا سکے،محفوظ معاشرے کے لئے سرگرم ریسکیو 1122 مری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں