Assistant Sub-Inspector 11

انسپکٹرثاقب ستار کیخلاف سخت نوٹس،،،،

مری سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مری وقاص خان نے شہری کے ساتھ ناروا اختیار کرنے پراور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور ہراساں کرنے پرپولیس چوکی لوئر بازار مری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرثاقب ستار کیخلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا واقعات کے مطابق متاثرہ شخص عنائت الحق جو مقامی ہوٹل میں بطور چوکیدار کام کرتا ہے مال روڈ مری سے اپنے ہوٹل جارہا تھا کہ اے ایس آئی ثاقب ستار نے اسکو بلاوجہ زبردستی حراست میں لیکر پولیس چوکی لے گیا اسکے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے اس کو ہراساں کیا اور پانچ گھنٹے حسب بیجاہ میں رکھا کہ اسکے پاس پسٹل اور گولیاں ہیں جس پر اس نے بتایا کہ وہ ہوٹل کاچوکیدار ہے اور اسکے پاس حفاظت کیلئے لائسینس یافتہ پسٹل ہے لیکن وہ نہ مانا اور اسکی تلاشی لیکر اس سے پانچ سوروپے اور 20 گولیاں رکھ لیں جس پر متاثرہ شخص نے اے ایس پی مری وقاص خان کو معززین کے ہمراہ جاکردرخواست دی کہ اسکے ساتھ زیادتی ہوئی ہے جس پر انہوں نے مکمل تفصیلات اور بیان لینے کے بعد مذکورہ اے ایس آئی ثاقب ستار کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے چوکیدار کو یقین دلایا کہ ہم قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے انکوائری مکمل ہونے پر قانون کے مطابق سزادی جائیگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کو ہرگز اسکی اجازت نہیں ہے کہ وہ شہریوں سے بدسلوکی کامرتکب ہو،معززین علاقہ اور متاثرہ چوکیدار نے اے ایس پی مری کے اچھے رویہ اور داد رسی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں