Major (R) Latasib Sati 12

میجر (ر) لطاسب ستی کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات

ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات

لاہور; ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی وزیر اعلی عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات, طویل نشست میں حلقہ پی پی 6 کی سڑکوں لیے 54 کروڑ 56 لاکھ روپے کے فنڈز رلیز کرنے پر ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے شکریہ ادا کیا.

ملاقات میں تحصیل کوٹلی ستیاں اور مری کے مندجہ ذیل ایشوز پر بات کی گئی.

1. عید کے فورا بعد SOPs پر مری ہوٹل انڈسٹری کی بحالی پر اتفاق.
2. کوٹلی ستیاں اور مری میں سیاحت کا فروغ اور پسماندہ علاقوں میں انفرا سٹریکچر کو بہتر بنانے کے اقدامات.
3. مری اور کوٹلی ستیاں میں پانی کے مسائل اور بلک واٹر سکیم کی بحالی.
4. مری اور کوٹلی ستیاں میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کوہسار یونیورسٹی کا قیام, سکولز اپگریڈیشن اور کالجز کا قیام. سکول اور کالجز کی نامکمل اور خستہ حال بلڑنگز کے لیے فنڈز کا اجراء.
5. صحت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مری اور کوٹلی ستیاں کے ہسپتالوں, بنیادی مراکز صحت کی آپگریڈیشن.
6. پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فوری فراہمی.
7. ٹورزم کے فروغ کے لیے کوٹلی ستیاں اور مری کی سڑکوں کو بہتر بنانے پر اقدامات اور ورلڈ بنک سے ٹورزم پر فنڈنگ, خطہ کوہسار تحصیل (مری, کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ) کو آپس میں منسلک کرنے پر اتفاق اور پیشِ رفت سے آگاہ کیا.

آخر میں ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی نے وزیراعلی کے مری کے حالیہ دورے کو خوش عین کرار دیا اور کوٹلی ستیاں کے دورے کی دعوت دی . وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایم پی اے میجر (ر) لطاسب ستی کی دعوت کا خیرمقدم کیا اور جلد کوٹلی ستیاں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں