Abida Raja 17

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کی ملاقات

مری کوہسار یونین آف جرنلسٹس کی آواز وزیر اعلی پنجاب تک پہنچ گئی۔وزیر اعلی پنجاب کی عابدہ راجہ کو گورنمنٹ گرلز کالج و گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو ہوٹلز کے دامن سے با پردہ جگہ پر شفٹ کرنے کی یقین دہانی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ نے مری کے سب سے بڑے غیرت کے مسئلہ پر ملاقات میں عوام کی طرف سے کیا جانے والے درینہ مطالبہ اور تشویش سے آگاہ کیا۔جس پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے رکن اسمبلی عابدہ راجہ سے متبادل جگہ کی نشاندہی اور تجویز مانگ لی۔ یاد رہے کہ مری بھر کے باعزت گھرانوں کی بچیاں حصول تعلیم کے لیئے مال روڈ کے بے غیرتی والے ماحول سے گزر کر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھے ھوۓ ہیں جس پر کوہسار یونین آف جرنلسٹس اور مری کے حقیقی باعزت لوگوں کی طرف سے عرصہ سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ گورنمنٹ گرلز کالج کو کشمیر پوائنٹ ٹیویٹا کالج یا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اپر جھیکاگلی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو بوائز ہائی سکول یا ریسوسرس سینٹر کشمیر پوائنٹ کے ساتھ تبادلہ کر دیا جاۓ جس کا درد عابدہ راجہ نے محسوس کرتے ہوۓ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کہ کیا جس میں وزیر اعلی پنجاب نے اتفاق کرتے ہوۓ عابدہ راجہ سے متبادل جگہ کی تجاویز مانگ لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں