Government lands relinquished 10

مری میں 6 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار،،،

مری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری واجد ملک کی قبضہ مافیاء کیخلاف کاروئی کشمیر پوائنٹ مری میں 6 کنال قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروا کر خار تاریں لگادیں جبکہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا،تفصیلات کے مطابق ایک شخص عامر گل سکنہ پشاور نے میونسپل کمیٹی کی چھ کنال اراضی پر قبضہ کررکھا تھا اس زمین کو و اگزار کروانے کیلئے چیف آفیسرواجد ملک انفورسمنٹ انسپکٹر زناصرمحمود،طارق قریشی اورمحکمہ جنگلات کے عملے کے ہمراہ پہنچ کر ایم سی کی قیمتی اراضی پر کئے جانے والا قبضہ واپس لے لیا اور وہاں پر مون سون شجرکاری کے سلسلے میں درخت بھی لگایا اور اس زمین پر آئندہ قبضہ کو روکنے کیلئے خاردار تاریں بھی لگائیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضے نہیں کرنے دینگے اور مری میں جتنی بھی سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں سب کوواگزار کروایاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں