Killing a journalist murree 28

مری میں صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ،،،،

تعمیرات معافیہ خبر کی اشاعت پر آپے باہر سخاوت نامی شخص مقامی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا

تعمیرات معافیہ کی طرف سے صحافی کو جان سے مارنے پر صحافی تنظیموں کی شدید مذمت

پولیس افسران مقامی صحافی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے سخاوت نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کریں پروڈکشن آف جنرلسٹ کا مطالبہ

سخاوت ولد شریف شجر گروپ مری سپرنگ اپارٹمنٹ کی طرف سے مقامی صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ہم خود کسی کو قتل نہیں کرتے اس کام کے لیے ہم نے بندے رکھے ہوئے ہیں سخاوت ولد شریف سخاوت نے گھر آ کر اور پھر راستے میں روک کر دھمکیاں دیں مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار سخاوت ہو گا گزشتہ دنوں شجر گروپ کی طرف سے مری سپرنگ اپارٹمنٹ ایکسپریس وے نزد مسیاڑی چوک میں غیر قانونی تعمیرات کی خبر لگانے پر سخاوت نامی شخص نے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں صحافی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سخاوت نامی شخص کی طرف سے ایکسپریس وے مسیاڑی چوک کے پاس غیر قانونی تعمیرات جاری تھی جس کی اطلاع صحافی نے میڈیا گروپ میں تصاویر اور نوٹ لکھ کر شیئر کی مری انتظامیہ کی طرف سے سخاوت نامی شخص کے خلاف غیر قانونی تعمیرات پہ کاروائی کی گئی جس کے بعد سخاوت نامی شخص نے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا صحافی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ سخاوت نامی شخص غیر قانونی طور پر تعمیرات کر رہا ہے اس کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے سخاوت نامی شخص سے جان کا خطرہ ہے مجھے سخاوت نامی شخص کا کہنا ہے کہ میں خود تمہیں اپنے ہاتھوں سے نہیں مارونگا بلکہ اس کام کے لیے ہم نے بندے رکھے ہوئے ہیں ہم کسی سے تمہیں مروا دینگے جی لو جتنا جینا ہے اسلیے ہماری خبریں لگانا چھوڑ دو اگر خبریں لگانا نہ چھوڑی تو تمہیں آج ماریں یا سالوں بعد ماریں تمہیں جینے نہیں دینگے یاد رہے سخاوت نامی شخص نے میونسپل کارپوریشن مری میں نقشہ کی فائل جمع کروائی ہے میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کے مطابق سخاوت نامی شخص کا مری سپرنگ اپارٹمنٹ کا نقشہ ابھی پاس نہیں ہوا جبکہ موقع پہ بڑے پیمانے پر تعمیرات کر بھی چُکا ہے اور مزید کر بھی رہا ہے سخاوت ولد شریف کا کہنا ہے تمام محکموں میں رشوت چلتی ہے میرا سائل ٹیسٹ کلیئر نہیں تھا ایک لاکھ روپے دے کر میں نے مری سپرنگ اپارٹمنٹ کے سائل ٹیسٹ کا فائنل دستخط کروایا جسکے خلاف میونسپل کارپوریشن مری نے کاروائی شروع کر دی ہے سخاوت نامی شخص کی طرف سے کی گئی باتیں اور دیگر تفصیلات روزانہ سامنے لائی جائینگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں