murree 24 year old girl raped 16

مری24سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،،،

تھانہ مری پولیس کی کارروائی، 24سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے عورتوں پر تشدد جنسی استحصال اور زیادتی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی صدر نے بتایا کہ مری پولیس کو مسماۃ (ت) نے درخواست دی کے کہ قاسم نواز اسے اپنے ہمراہ فالکن ہوٹل میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کے بعد ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کو بلایا جنہوں نے بھی اس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر مری پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم قاسم نواز کو گرفتار کر لیا،ایس پی نے مزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ملزم کی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی صدر نے ایس ایچ اومری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے،خواتین سے زیادتی، جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں