Convention of Ideological Members 25

تحریک انصاف کے بانی اور نظریاتی اراکین کا کنوینشن

تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان متحد اور متحرک ہوں – ارسلان ایاز
تحریک انصاف کے بانی اور نظریاتی اراکین کا کنوینشن ۔۔تحریک انصاف اوسیاہ کہ نظریاتی اور بانی اراکین کا کنوینشن منعقد کیا گیا۔ تنظم نو کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی۔ اس موقع پر انصاف سٹوڈیندٹ فیڈریشن پاکستان کے سابق سیکرٹری پلانگ اور بانی رکن ارسلان ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت نظریاتی اور بے لوث کارکنان کو متحد اور متحرک ہونا چاہے ۔ اوسیاہ اور نمب میں فنڈز کی عدمم فراہمی اہل علاقہ شدید تشویش کا شکار ہیں ۔ اوسیاء اور نمب بدھڑیال کی سٹرکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اور پینے کا صاف پانی جیسی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔ کنوینشن میں متفقہ طور پر وارڈ سطح پر تنظم سازی اور یوسی صدر کے انتخاب کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی۔ اس موقع پر رضوان افتخار عباسی ، دلزیب عباسی ، زیشان شمیم ، اسد علی ، ولید خالد عباسی، منیب عباسی ، جاسم صفدد، قاسم عباسی ، فرقان شبیر ایڈوکیٹ، جبران عباسی ، حسن شکیل،عاطف الطاف ، علی وکیل عباسی ، معین عباسی ، ماسٹر سمی الحسن اور بابو گل انداز سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔ کنوینشن میں کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کی درپیش صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں