Union Council Phagwari murree 17

بوند بوند پانی کو ترستے یونین کونسل پھگواڑی کے شہری،،،

بوند بوند پانی کو ترستے یونین کونسل پھگواڑی کے شہری

ہمیں ایسے لگتا ہے جیسے ہماری ساری زندگی بس پانی ڈھونڈتے اور پانی کے بارے میں سوچتے گزر رہی ہے بچے سارا دن پانی کے لیے بلکتے ہیں لیکن ہم مجبور ہیں، قطرہ قطرہ گن گن کر استعمال کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ

یہ مری کے کسی دور دراز گاؤں کا نہیں بلکہ یونین کونسل پھگواڑی ہے جہاں
پہلے پانی وافر مقدار موجود تھا جو ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں لنگالی دروازہ سے آتا تھا جو گزشتہ 4 سال سے بند ہو گیا ہے پائپ زنگ آلود ہو چکے ہیں
پانی کے بڑے ٹینک ابھی بھی موجود ہیں جو خراب ہو رہے ہیں یونین کونسل پھگواڑی کے لیے پانی کے 2 کروڑ تو منظور ہو چکے مگر پانی کا ذریعہ نہیں مل رہا جس وجہ سی یو سی کی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ایم این اے صداقت علی عباسی ایم پی اے لطاسب ستی خصوصی توجہ دے کر اس اہم کام کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور وہ لوگوں سے مل کر اس پریشانی کا حل نکالیں
پھگواڑی میں مفلسی اور دیگر معاشی مسائل کے باوجود وہاں کے لوگوں کو صرف اپنے بنیادی حق یعنی پانی کی فکر کھائے جا رہی ہے
اس کے علاوہ نمب رومال میں بھی پانی کی شدید قلت ہے اہل علاقہ نے مخیر حضرات سے بھی التجاء کی ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت بھی کام شروع کیا جاۓ اور اس کار خیر میں حصہ ڈالا جائے اور سب ملکر آسانی سے لوگوں کی اس مشکل کو دور کر سکتے ہیں
اہلیان علاقہ نے کہا کہ اگر فوری طور پر اقدامات نا کیۓ گئے تو مین مری کشمیر روڈ کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں