ASP Murree Waqas 26

مری اور گردونواح میں منشیات فروشوں،،،

مری اور گردونواح میں منشیات فروشوں ، قبضہ معافیہ اور دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث لوگوں کے خلاف مری پولیس کاروائی کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھے گی کسی بھی جُرم میں ملوث لوگوں کو مری پولیس ہر لحاظ سے قانون سے بچنے نہیں دے گی اے ایس پی مری وقاص خان کا کہنا ہے کہ مری میں امن کو قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش میں پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہیگی اے ایس پی مری وقاص خان کا کہنا تھا کہ مری پولیس اپنے ذرائع سے منشیات فروشوں ، قبضہ معافیہ اور دیگر مجرموں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے لیکن عوام بھی مری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اگر کہیں بھی کوئی منشیات فروش یا قبضہ معافیہ کا گروپ ہے تو اُنکی ثبوت کے ساتھ مری پولیس کو عوام اطلاع دیں مری پولیس آپ کی مستند اطلاع پر فوری کاروائی کریگی اور جرم میں ملوث لوگوں کو قرار واقع سزا دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اے ایس پی مری وقاص خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ صورتِ حال میں کرونا کی وباء کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر حکومت کی طرف سے دیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تا کہ زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے عوام ماسک کا استعمال کریں سینیٹائزر استعمال کریں بار بار دھوئیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے میں احتیاط کریں پرہیز علاج سے بہتر ہے اے ایس پی مری وقاص خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خدانخواستہ کسی کو اگر کورونا کی مرض لگ جائے تو پلیز اُس کو چھپانے کی بجائے سامنے لائیں تا کہ بروقت علاج ہو سکے کورونا کے مرض کے لوگ مکمل صحت یاب ہو رہے حکومتِ وقت کورونا کی وجہ سے عوام کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے جس سے عوام کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں