Tehsil Headquarters Hospital Murree 19

سرکاری ہسپتال بھی کوئی انکو چیک کرنے کیلئے تیار نہیں،،،

مری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو چیک نہ کئے جانے سے دوردراز شہر سے آنے والے مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کاسامنا اس سلسلے میں مریضوں کے لواحقین بشیر حسین اور دیگرنے مری میڈیا کوبتایا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ایمرجنسی کے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے کوئی سہولت نہیں دی جارہی اور نہ ہی مریضوں کو چیک کیاجاتا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرانے کی اسطاعت نہیں رکھتے اور سرکاری ہسپتال بھی کوئی انکو چیک کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ایسے میں غریب کہاں جائیں؟ ان کاکہنا ہے کہ حال ہی میں سول ہسپتال مری میں تعینات ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے جسکے باعث تحصیل بھر کے اکلوتے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سینکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا،حکومت پنجاب اور منتخب نمائندے اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں عوام کامطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں