rainy season is at its peak murree 26

موسم برسات اپنے عروج پر،،،

ملکہ کوہسار اور گلیات میں موسم برسات اپنے عروج پر گہرے بادلوں،موسلادھار بارشوں،زمین کو چھوتی گہری دھند نے جہاں ان دلکش کوہساروں اور حسین وادیوں کی دلفریبی کو دوبالا کردیا ہے وہاں موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے کوروناسے پہلے ان دنوں مری اور گلیات میں ملک بھرسے گرمی کے ستائے ہوئے لوگ سکون حاصل کرنے کیلئے ا ن پرفضاء مقامات کا رخ کرتے تھے اورتمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کابے پناہ رش ہوتا تھا آج لاک ڈاؤن کے باعث ہر طرف ویرانیاں ہی ویرانیاں اوربیروزگاری ہے مقامی لوگ جن کی گزربسر کا دارومدارصرف سیاحت سے وابستہ ہے سخت پریشان ہیں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے کیونکہ مری کی اکلوتی ہوٹل انڈسٹری مکمل طور پر بند ہے اور اس سے وابستہ لاکھوں افراد روزگار ہوچکے ہیں اور شدید معاشی مشکلات اورپریشانی سے دوچار ہیں لاک ڈاؤن سے متاثرہ لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مری سے لاک ڈاؤن ختم کیاجائے اورسیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کی جائے ورنہ لوگ کوروناوائرس سے تونہیں مگر بھوک سے ضرورمرجائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں