Usman-Buzdar-murree news 26

وزیر اعلی پنجاب کی مری آمد کے خرچہ پر نوازشات

h3 style=”text-align: right;”>مری وزیر اعلی پنجاب کی مری آمد خرچہ کرنے والے پٹواری ساجد پر نوازشات کی برسات گرداوی کے بعد آدھی مری کے حلقہ پٹوار ساجد کے حوالہ۔چند ماہ صغیر قریشی کو ملنے والا حلقہ پٹوار سیلکھیتر بھی ساجد کو دیکر صغیر قریشی کو دیول تبدیل کر دیا۔تحریک انصاف کی ہاں میں ہاں نہ ملانے والے پٹواریوں کی اکثریت کھڈے لائن ۔حاجی تنویر اختر گہل راجہ ممتاز علی صدر انجمن پٹورایان مری کو کوہٹی کاکڑای کے کمپیوٹر رائز موضع جات میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔جبکہ سابق دور میں مسلم لیگی کارکناں کے پاس حلقہ دلوانے کی منت سماجت کرنے والے صغیر پٹواری کو چارہان میں تجوریاں بھرنے کی ذمہداری ملی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی گورنمنٹ ہاوس بھوربن آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے تجربہ کار ماہر پٹواری ساجد جو کہ عرصہ دراز سے یونین کونسل تریٹ کے موضع جات میں تھا تحریک انصاف کی حکومت بنتے ہی ساجد پٹواری نے تجوریوں کا رخ موڑتے ہوۓ منتخب قیادت کے دست شفقت سے اسوقت آدھی سے زائد مری کے حلقہ پٹوار اپنے پاس لے رکھے ہیں بڑی ہاوسنگ سوسائیٹیز والا حلقہ سیلکھیتر بھی وزیر اعلی کی آمد پر دل کھول کر خرچہ کرنے پر لینے میں کامیاب ہو گیا ہے جس سے تحریک انصاف کے کارکنان میں بھی شدید مایوسی نظر آرہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں