Assistant Commissioner Murree Zahid Hussain 23

اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین

مری وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورہ مری کے بعد بے بنیاد سوشل میڈیا کے ذریعہ سے پھیلائی جانے والی خبریں دم توڑ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کے لیئے جن منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان سے مری میں انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ اہل مری اور سیاحوں کو خاطر خواہ سہولیات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مری مظفرآباد روڈ کی تعمیر سے ٹریفک میں روانی میں آسانی پیدا ہوگی واٹر سپلائی کے منصوبے سے مری میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے میں مدد ملے گی اور کوہسار یونیورسٹی کا قیام خطے میں تعلیمی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔زاہد حسین نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مری میں شجر کاری کا عمل جاری ہے اور بڑی تعداد میں پھلدار درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین کے بیان سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بے بنیاد خبریں جو چند لوگوں کی طرف سے اپنی سیاست چمکانے کےلیئے اپ لوڈ کر کہ پیسے کہ زور پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی زینت بنوانے کی کوشش تھی وہ دم توڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں