Sardar Usman Bazdar 19

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  تحصیل مری کا دورہ کیا

 وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے  تحصیل مری کا دورہ کیا۔ صداقت علی عباسی ایم این اے اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلی پنجاب نے مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ مری پنجاب کا خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے اور یہاں سیاحوں کے لیے سہولیات میں خاطر خواہ اضافے کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مری میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان کے کلین گرین پاکستان پروگرام کے تحت وسیع تعداد میں پودے لگائے جائیں اور سیاحوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین نے مری کے منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کو بریفنگ دی۔ ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ مری میں سیاحتی سہولتوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے مسائل دور کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے اور کرونا وائرس میں کمی کے بعد کاروبار ی سرگرمیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں