areeba-ijaz-abbasi 27

اریبہ اعجاز عباسی کا اعزاز میٹرک،،،

مری آرمی پبلک سکول مری کی ہونہار طالبہ اریبہ اعجاز عباسی کا اعزاز میٹرک کے امتحانات میں شاندارکامیابی 1100 نمبروں سے 1085 نمبر لیکر اول پوزیشن حاصل کرکے والدین اور،اساتذہ اور علاقے کانام روشن کیا اریبہ اعجاز عباسی اعجاز عباسی کی صاحبزادی اور اور اس کاتعلق یونین کونسل مسیاڑی سے ہے،طالبہ کاکہنا ہے کہ اسکی شاندار کامیابی اساتذہ اوروالدین محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے اس کاکہناتھا کہ وہ مزید محنت کرکے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک کی خدمت کریگی،اس کامیابی پر مرکزی انجمن تاجران مری کے سینئر نائب صدر واجد عباسی اور دیگر اہلیان علاقہ نے مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی محنت سے علاقے کا نام روشن کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں