Grand operation murree 17

خلاف گرینڈ آپریشن،،،

مری ”سرکل مری“چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی سید علی اکبر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری نے سرکل مری میں ہدایات جاری کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لئے بغیر نمبر پلیٹ، نیلی بتی اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اس پرٹریفک وارڈنز آفسران نے قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ، نیلی لائٹ و کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ ویک میں 220گاڑیوں کے چالان کئے اور کالے پیپر موقع پر اتارے،غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی تا کہ قانون کی بالا دستی ہو اور عوام الناس کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے،راجہ سعید اختر نے بتایا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اسلئے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں، مری راولپنڈی میں ایک قوم ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے،نئے عزم کے ساتھ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔ روڈ یوزر کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کا فرض ہے۔