Lockdown murree 18

طویل لاک ڈاؤن ،،،

مری ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں طویل لاک ڈاؤن کے باعث سفید پوش،دیہاڑی دار چھوٹا مزدور طبقہ شدید مشکلات سے دوچار مری اور گلیات کا گرمائی سیزن صرف 15 دن کا رہ گیا ہے جس کے بعدسیاحتی مقامات کی طرف سیاحوں کارخ نہیں ہوتا اور یہاں کی رونقیں مکمل ماند پڑھ جاتی ہیں اورموسم خزاں کا آغاز ہوجاتا ہے بیروزگاری کے باعث لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں مزدور،دیہاڑی دار اور سفید پوش طبقے کسی سے مانگ بھی نہیں سکتے ایسے میں بیروزگاری اور مہنگائی نے ان کی کمر توڑکر رکھ دی ہے مذکورہ طبقوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ مری،گلیات سمیت تمام سیاحتی مراکز کو ان علاقوں کی عوام کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے کھولا جائے ورنہ غریب لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوجائیگیں اور وہ انکے اہل خانہ کوروناوائرس سے نہیں بلکہ بھوک سے مرجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں