murree-rains 23

مون سون کی بارشوں نے جل تھل،،،

مری ملکہ کوہسار اور گلیات میں مون سون کی بارشوں نے جل تھل کردیا شدید بارشوں اورنکاسی آب کی پلیاں، نالیاں اورسیوریج لائنیں بندہونے سے شہربھر کے بازار وں میں پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوگیا جس سے تاجروں کا قیمتی سامان بھی ضائع ہوگیا، جی پی اوچوک سے لوئر بازار جانے والی سڑک ندی کامنظر پیش کرنے لگی یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افرادگزرتے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں پیدل چلنے والوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے نکاسی آب کی پلیاں،نالیاں اور سیوریج لائنوں کو فوری مرمت کرکے بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں