murree Inflation 15

تحصیل مری اور شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو

مری تحصیل مری اور شہر میں مہنگائی کا جن بے قابو میدہ،آٹا،سبزیاں فروٹ سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں عیداالاضحی سے قبل ہی میدے کی بوری میں 700 روپے مہنگی کردی گئی جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 1120 روپے سے بڑھ کر 1210 روپے کردیاگیا،ٹماٹر 120 روپے کلو،آلو،پیاز اور دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں چیک اینڈبیلنس نہ ہونے سے غریب اور کم آمدن والے افراد کی قوت خرید بالکل ختم ہوکررہ گئی عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور قیمتوں میں فوری کمی کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں