Malik Mohammad Hafeez 18

ٹریفک وارڈنز آفیسرملک محمد حفیظ نے خدمت اور فرائض کی ادائیگی کی اعلیٰ مثال قائم

مری جھیکا گلی کے مقام پرانچارج بیٹ ٹریفک وارڈنز آفیسرملک محمد حفیظ نے خدمت اور فرائض کی ادائیگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی وہ اپنی ڈیوٹی جھیکاگلی بازار میں اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے کہ ایک خاتون نے آکرانکو بتایا کہ میرا بیگ اور پرس کوسٹر گاڑی میں رہ گیااور وہ گاڑی جانب مظفرآباد پی سی روڈ کی طرف چلی گئی ہے اس پر انچارج بیٹ ٹریفک وارڈن ملک حفیظ نے اس گاڑی کا پیچھا کیا اور کشمیری بازار پہنچ کرکوسٹرگاڑی کو روک کر پرس و بیگ لیا اور واپس جھیکا گلی آکر خاتون کے حوالے کیاخاتون نے نے انچارج بیٹ اورسٹی ٹریفک پولیس مری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا،مری کے عوامی حلقوں نے اس اقدام کو شاندار الفاظ میں سراہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں