مری چھتر پارک کے قریب کورنگ نالے میں ایک شخص کے نہا تے ہوئے ڈوب گیا اطلاع کی کال موصول ہونے ہی ریسکیو1122 مری کی واٹرریسکیو امدادی ٹیم ہمراہ ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ گئی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم نے مقامی لوگوں کے تعاون سے سرچ آپریشن کرنے کردیا اور ڈوبنے والے شخص شاہ زیب ولد رزاق ساکن کالج روڈ راولپنڈی کو نکالا جو پہلے ہی جاں بحق ہوچکاتھا نعش کو اکبر خان نیازی ہسپتال سترہ میل منتقل کردیا گیا۔