Robbery 19

پھگواڑی گلہ موڑ حاشر پٹرول پمپ پر ڈکیتی نقد رقم لوٹ کر فرار

مری یو نین کونسل پھگواڑی گلہ موڑ حاشر پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار پٹرول پمپ پر آئے اور اسلحے کی نوک پر پمپ سے نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ماشااللہ ہوٹل پر ایک نامعلوم ڈکیت کو لوگوں نے پکڑ لیا مگر اس دوران 2 ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اپنے ساتھی کو بھی بھگانے میں کامیاب ہو گئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دہلہ کا رہائشی سیف اللہ ولد ابراہیم ڈانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسکو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ڈاکوؤں کی ھنڈاموٹر سائیکل نمبرآرآئی او7828 قبضے میں لے لی گئی ہے، پولیس چوکی پھگواڑی کیلئے یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ یو سی پھگواڑی میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور اہلیان علاقہ عدم تحفظ کا شکارہیں اہلیان علاقہ نے آئی جی پولیس پنجاب،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی او ردیگر اعلیٰ حکام سے بڑھتے ہوئے جرائم اورڈکیٹیوں پر فوری سخت نوٹس لینے،ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری،علاقے میں پولیس گشت کو یقینی بنانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں