Regular rainy season 35

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں موسم برسات کاباقاعدہ آغاز

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں موسم برسات کاباقاعدہ آغاز ہوگیا رم جھم پڑتی پھوار،تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،مری کو گہرے بادلوں،ہواؤں اور گہری دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس سے اس جنت بینظیروادی کی دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لیکن ملک بھر کے گرمی کے ستائے ہوئے لوگ اس دلفریب موسم سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث یہاں طویل اورمکمل لاک ڈاؤن ہیں طویل اور سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں مری کے کاروبار پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں وہاں یہاں کی اکلوتی ہوٹل انڈسٹری اور اس سے وابستہ لاکھوں افراد کے علاوہ دیہاڑی دار،سفید پوش اور مزدور طبقے بری طرح متاثرہورہے ہیں اور انکے اہل وعیال فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں مری کی کاروباری،سیاسی اورسماجی تنظیموں نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کیلئے حتی المقدور کوششیں کررہی ہیں کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات کا باقی ماندہ ایک ماہ کے گرمائی سیزن میں بیروزگاری کاخاتمہ ہواور کچھ کماکر اپنے اہل خانہ کی مالی مشکلات کو کم کرسکیں، متاثرین لاک ڈاؤن نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری مری سمیت تمام سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ختم کرنے اور سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی کتم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں