Murree drug dealer 27

مری منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد،مقدمہ درج۔

تھانہ مری پولیس کی اہم کارروائی،منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد،مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی صدر نے بتایاکہ ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد آصف کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزم کے قبضہ سے01کلو650گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدراورمری پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی ایک گھناؤ نا جرم ہے،جو نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کررہاہے،منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں