Water spray released 18

مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری

مری حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمشنر مری زاھد حسین کی ہدایت پر مری شہر کے مختلف مقامات پر جراثیم کش کلورین ملے پانی سپرے جاری ہے جمعرات کے دن مری شہرکے میں جوڈیشل کمپلیکس سول کورٹ جھیکاگلی،ڈاکخانہ چوک مال روڈ،اسسٹنٹ کمشنر آفس،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال،کینٹ ایریا،جنرل بس سٹینڈ،نادرہ آفس،چنار چوک،ملٹری چیک پوسٹ سمیت دیگر اہم اورمرکزی مقامات پر سپرے کیا گیاجراثیم کش کلورین سپرے کرنے کا مقصد تمام عوامی مراکز اور اھم مقامات پر جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ کیا جاسکے،عوام حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں