مری سابقہ ڈی ایس پی ٹریفک مری جاوید اقبال مرحوم اپنے سٹاف کے ہمراہ فرائض منصبی سر انجام دے رہے تھے کہ گذشتہ ویک اینڈ پر دوران ڈیوٹی وہ اچانک اپنے خالق حقیقی سے جاملے، ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ سعید اختر نے سنی بنک چوکی پر مرحوم جاوید اقبال کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا انعقاد کیاجس میں ٹریفک سرکل مری میں تعینات افسران و ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر راجہ سعید اختر ڈی ایس پی ٹریفک مری نے کہا جاوید اقبال ایک بہت ہی ایماندار،خوش اخلاق اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے ان کی وفات سے محکمہ پولیس ایک اچھے پولیس آفیسر سے محروم ہوگیا ہے انکے انتقال سے پیداہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا، یہ ہمارا یمان ہے کہ دنیا فانی ہے اورموت برحق ہے اس لئے ہر شخص کو موت کی تیاری کرنی چاہیے اور اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر سر انجام دینی چاہیے اس موقع پر مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعابھی کی گئی۔