مری میونسپل کمیٹی اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے میونسپل کمیٹی کی سڑک کوتعمیرکرنے کیلئے جاری گرانٹ مری امپروومنٹ ٹرسٹ کی حدود میں لگادی گئی جس حصے کو ملی بھگت سے تعمیرکیاگیا اسکے دونوں اطراف حکومت پنجاب کی سرکاری زمین پر یہاں کے مکین قابض ہیں جبکہ جو حصے جان بوجھ کر نظر انداز کئے گئے ہیں وہ میونسپل کمیٹی کا حصہ ہے اور یہاں کے رہائشی آباء واجداد سے اپنی ملکیتی جگہ پر رہائش پذیر ہیں اہلیان چوانہ چیک کمیٹی مسیاڑی نے تحصیل انتظامیہ اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے فنڈز کو ضائع کرنے اور مخصوص مافیاء کو فائدہ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اور ٹھیکیدارکو بل ادائیگی روکنے کے ساتھ ساتھ ورکس برانچ ایم سی مری کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔