Murree Islamabad Expressway 19

مری اسلام آباد ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 اسلام آباد ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارمری این ایچ اے کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے ایکوائرڈ ایریا میں تعمیرات جاری وزیرِ اعظم پاکستان ، وزیرِ اعلٰی پنجاب اور چیئرمین این ایچ اے سے نوٹس لینے کی اپیل مری ایکسپریس وے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر زمین بوس ہو رہی ہے متعلقہ ٹھیکیدار محکمہ کی ملی بھگت سے غیر معیاری کام کر کے اس اہم ترین شاہراہ کو تباہ کیا جا رہا ہے جبکہ سرکاری اراضی جو حکومت نے ایکوائر کی ہوئی ہے اس پر بھی محکمہ کی ملی بھگت سے تعمیرات جاری ہیں جو این ایچ اے کے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ایسی صورتِ حال میں اس اہم ترین شاہراہ کی اہمیت ختم ہو سکتی ہے سیاحوں اور عوامی حلقوں نے وزیرِ اعظم پاکستان ، وزیرِ اعلٰی پنجاب ، وزیرِمواصلات اور چیئرمین این ایچ سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں