Smuggle wood 36

مری کیل کی بھاری مالیت لکڑی کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

مری کیل کی بھاری مالیت لکڑی کی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام۔گاڑی تین ماہ کے لیئے سیز لکڑی ضبط۔ڈی ایف او مری عامر سہیل نے لکڑی پکڑے جانے کے بعد میڈیا سے ٹیلی فونک موقف دیتے ہوۓ بتایا کہ لکڑی چترہ ڈونگہ سے کاٹ کر لوہر ٹوپہ کے قریب زیر تعمیر ایک ہوٹل پر پہنچائی جانی تھی جسکو محکمہ کے وہاں موجود اہلکاران نے پکڑا ڈی ایف کے مطابق لکڑی کا بھاری جرمانہ کیا جاۓ گا انھوں نے کہا کہ اگر عوام تعاون کریں تو ٹمبر مافیا کہ خلاف موثر کاروائیاں کی جا سکتی ہیں اور جنگلات کے دشمنوں کا راستہ روکا جا سکتا ہے میڈیا کے اصرار پر ڈی ایف او نے بلیک کی لکڑی کے خریدار کا نام نہیں بتایا جبکہ دوسری طرف انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق لوہر ٹوپہ کے قریب زیر تعمیر ہوٹل میں اس سے قبل متعدد گاڑیوں میں لکڑی پہنچائی جا چکی ہے محکمہ جنگلات کی طرف سے مذکورہ لکڑی اور گاڑی پکڑے جانے کے بعد متعدد اہم شخصیات اور انکے کارندے رات دن لوہر ٹوپہ ڈپو اور ڈی ایف او آفس کے چکر لگا کر معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیئے ڈیل کی کوشش کرتے رہے جس میں انکو کامیابی حاصل نہ ہو سکی جس ڈیل کو منتقی انجام ک پہنچنے سے روکنے میں کوہسار یونین آف جرنلسٹس کا اہم کردار رہا جو اطلاع ملتے ہی متحرک ہوۓ تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں