Sunni Bank Police 10

سنی بنک پولیس چوکی پر فرنٹ ڈیکس کی سہولیات کا آ غاز ،سب انسپکٹر فیضان ندیم

مری سنی بنک پولیس چوکی پنجاب کی ماڈل چوکیوں میں شمار ہو گی پولیس چوکی پر فرنٹ ڈیکس کی سہولیات کا آ غاز کوشش ہے کہ عوام الناس کے اندر پایا جانے والا پولیس رویہ تبدیل کر سکوں۔انصاف کے حصول کےلیئے کسی کو پریشانی نہ ہو۔پولیس چوکی میں ٹاوٹوں اور جھوٹے مقدمے درج کروانے والوں کےلیئے کوئی جگہ نہیں۔عوامی تعاون کریں تو پولیس چوکی سنی بنک کا کردار مثالی ہو گا چوکی میں درخواستوں پر ای ٹیک کااجرہ اور آ ن لائن مانیٹرنگ اور گرفتار ملزمان کو صرف تھانے کی حوالات میں بند کرنے کے احکامات سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے نگرانی چوکی پر آنے والے شہرویوں کے ساتھ کیے جانے والے روایےکو بھی مانیٹرنگ کیا جانے لگا۔ درخواستوں کے التواء اور عدم کاروائی کی شکایات کا خاتمہ چوکی پر غیر قانونی حراست کی شکایات کا خاتمہ استعمال کیا جارہا ہے بے بنیاد مقدمات کی میرے پاس جگہ نہیں ایک دن آۓ گا کہ میرے سنیئیرز سنی بنک پولیس چوکی پر فخر کریں گے کیونکہ یہ ان کی شان و عزت اور محکمہ کےلیئے فخریہ کردارہے۔سنی بنک پولیس چوکی پر فرنٹ ڈیکس کےقیام سے مقدمات درج کرنے اور عوام کی سہولیات کے لیے اس کا آ غا ز کیا گیا ان خیالات کا اظہار مری پریس کلب کے پرنٹ و الیکڑنک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے دورہ سنی بنک چوکی کے موقع پر چوکی انچارچ سب انسپکٹر فیضان ندیم نے خصوصی بات چیت کرتے ہوۓ کہی چوکی انچارچ کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشرہ کی آنکھ کی ماند ہے میڈیا جرائم کی نشاندہی کرتا ہے جو پولیس کےلیئے معاون ثابت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندگان پولیس کے لیئے مشعل راہ ہیں جو فرائض کی ادائیگی میں مدد گار کا کام سر انجام دیتے ہیں اور میڈیا میری کمزوری کی نشاندہی کرۓ تو اسکو بھی دور کرنے کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔مری پولیس شریوں کی خدمات اور سہولیات کے لیے پر عزم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں