Government employees began to back the occupation mafia 94

مری ٹی ایم اے سرکاری ملازمین قبضہ مافیا کی پشت بنائی کرنے لگے سید عبادت شاہ

مری ٹی ایم اے کے سرکاری ملازمین و نے عدالتی حکمات کو ہوا میں اڑا دیا، سرکاری ملازمین قبضہ مافیا کی پشت بنائی کرنے لگے سید عبادت شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلڈنگ انسپکٹر نصیر عباسی اور شیخ عتیق اپنی ٹی ایم اے کی ساتھیوں کی ‏ٹیم کے ہمراہ کل پائن کاٹیج کاٹ روڈ مری پرواقعہ پلاٹ نمبر 158 غیر قانونی ہی پیمائش کرنے لگے قبضہ گروپ کا سرگنہ راجہ عامر نامی شخص اپنے پچاس ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کے لئے آیا ٹی ایم اے نے ہمیں کوئی لیگل نوٹس نہیں بھجوایا اور اسی طرح جگہ کی پیمائش کرنا شروع کر دیں مسئلہ سات سال سے عدالت کے اندر سے سماعت ہے جب کہ ٹی ایم اے مری کی ٹیم نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی پیمائش کی جب کہ موقع پر عدالتی سمن بھی دکھائے لیکن اس کے باوجود بھی پیمائش کی گئی لہذا حکام بالا سے درخواست ہے کہ اس واقعے کا از خود نوٹس لیا جائے اور ٹی ایم اے مری کے بلڈنگ انسپکٹر نصیر عباسی اور شیخ عتیق اور ان کے ہمراہ کی ایم اے کے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تمام الزامات پر شیخ عتیق بلڈنگ انسپکٹر سے موقف لینے کے لیے فون پر رابطہ کیا گیا موقف دینے سے انکار کر دیا،،،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں