Settlement of playgrounds can lead to drug denial 76

کھیل کے میدان آباد ھونے سے منشیات کی نفی ممکن ہے سجاد حنیف عباسی

مری سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر علاقہ کے نوجوانوں کو کھیل جیسی مثبت سرگرمیوں سے دور رکھنا ہے۔کھیل کے میدان آباد ھونے سے منشیات کی نفی ممکن ہے ان خیالات کا حلقہ پی پی 6 سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجاد حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں مری کے نوجوان طبقہ کو سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے جو خوشی ہوئی تھی وہ موجودہ قیادت کی نا اہلیوں کی بنا پر ماند پڑ چکی ہیں
انھوں نے کہا کہ مری کے نوجوانوں میں جو صلاحیتیں ہیں وہ کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے سامنے نہیں آسکتیں حکومت کو چاہیئے کہ سابق ادوار کے منصوبوں کو روک کر علاقہ اور یوتھ کو مثبت سرگرمیوں سے محروم رکھا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں