KASHMIR 16

مری 13 جولائی 1931 ہماری قومی زندگی او رتحریک آذادی کشمیر کا اہم ترین دن

مری 13 جولائی 1931 ہماری قومی زندگی او رتحریک آذادی کشمیر کا اہم ترین دن ہے جس دن کشمیریوں نے تحریک پاکستان اور تحریک آذادی کشمیر کیلئے اپنے خون کے نذرانے دیکر شمع آذادی کوروشن کیاآج تجدید عہدکا دن ہے کہ ہم اپنے ان کشمیری مجاہدین کی قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے کشمیر کی آذادی اور پاکستان سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں ان خیالات کا اظہارمعروف کشمیری رہنماء غلام محی الدین دیوان صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور اور ممبر آذادکشمیر قانون ساز اسمبلی نے 13 جولائی کے حوالے سے مری میں میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مودی ایک ظالم اور انتہاپسند ہندو ہے اس نے جو مظالم نہتے کشمیریوں پر شروع کررکھے ہیں ان کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں وہ دن دورنہیں جب کشمیری آذادی کی فضاء میں سانس لینگے اور بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے خواب کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کو انشاء اللہ تعبیر ملے گی انہوں نے کشمیر کی آذادی کاچراغ روشن کرنے والے13 جولائی 1931 کے سب سے پہلے شہید ہونے والوں کو سلام عقیدت بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں