Central Cemetery 16

موسم برسات اور برفباری کے دوران اہلیان علاقہ کااس راستے پر چلنا بھی دشوار

مری اہلیان ڈھوک مرڈی،بگلیاں،گنڈیا ں اور پانڈی داخلی چٹہ موڑدھار جاوا طاہرمحمود عباسی اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اہلیان علاقہ کی مشکلات کودیکھتے ہوئے ا پنی مددآپ کے تحت ڈھائی کلومیٹرکچی سڑک بنائی لیکن موسم برسات اور برفباری کے دوران اہلیان علاقہ کااس راستے پر چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے جبکہ لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے کئی مکانات جن میں حوالداررزیف محمد،محمدعزیز اوردیگر کے مکانات بھی لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں ہیں اہلیان علاقہ نے سڑک کوپختہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اے سی مری اور محکمہ ہائی وے کے حکام کی بھی توجہ مبذول کروائی گئی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام اور دیگر سے مطالبہ کیاہے اہلیان علاقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس سٹرک کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں