Mazhar abbasi murree 56

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام،مظہر عباسی

مری موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور موجودہ نااہل اور نالائق حکومت نان ایشوز کو ایشوز بنا کر وقت ضائع کر رہی ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے لیکر مظفرآباد، وادی نیلم، وادی جہلم،ناران کاغان، شوگران، بالاکوٹ، سوات، گلگت بلتستان، ایبٹ آباد گلیات سمیت وہ تمام علاقے اور لوگ جن کا پورے سال کا گزر اوقات سیاحوں کی آمد کی وجہ سے ممکن ہوتا تھا اور حکومت وقت کی سردمہری اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے سے مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے بڑے کاروباری حضرات سے لیکر عام ورکر تک سب بری طرح متاثر ہیں اس لئیے ھمارا پرزور مطالبہ ہے کہ ان تمام علاقوں میں سیاحت کو بحال کیا جائے اور سیاحوں کو بلا روک ٹوک ان علاقوں میں آنے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار مظہر عباسی جنرل سیکرٹری پی پی پی مری و سابق جنرل سیکرٹری ھوٹل ایسوسی ایشن مری نے اپنے بیان میں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں