مری کے صحافی حکومتی سہولیات سے محروم

ملکہ کوہسار مری کے صحافی حکومتی سہولیات سے محروم۔مری کی یونین کونسل روات سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات بھی نہ ہو سکی۔پنجاب حکومت کیطرف سے پریس کلب کے قیام کیلیئے بجٹ میں رکھے جانے والے فنڈز بھی واپس ہو گئے۔مری کی منتخب قیادت صداقت علی عباسی اور میجر لطاسب ستی کی کوشش سے ڈھائی کروڑ روپیہ کی خطیر رقم صوبائی بجٹ میں مختص کی گئی تھی۔مری کے صحافی اس کے حصول میں محروم رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب صاحبہ کے سابق دور میں ملنے والے فنڈز میں سے محض20ہزار روپیہ ہر صحافی کو ملا تھا۔مگر مری کے اکثریت صحافی آج ان کے پاس وزارت اطلاعات کا قلمدان ہونے کے اور پنجاب کی وزارت اعلی چوہدری پرویز الہی کے پاس ہونے کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر صحافتی سہولیات کو ترس رہے ہیں۔