Children with thalassemia desperately 42

تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے

تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے

السلام علیکم
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہونگے
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے تمام کالج اور یونیورسٹی بند ہیں اور تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی اشد ضرورت ہے
تھیلیسیمیا ایک ایسا مرض ہے جس میں مبتلا بچوں کو زندہ رکھنے کے لیے خون لگانے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے۔
اس مشکل گھڑی میں آپ سب سے گزارش ہے کہ آگے بڑھیے اور ان بچوں کی زندگی کا دیا روشن رکھنے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کے دی ہوئی خون کی ایک بوتل سے ایک مہینے کے لئے تین بچوں کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔
حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ
جس نے ایک صرف ایک شخص کی جان بچائی گویا  اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی  !
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم وتربیت فاؤنڈیشن، پوٹھوہار ینگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرنے جا رہی ہے
تو آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ اپنا نام، ایج، اور فون نمبر دیۓ گۓ نمبر پر بھیج دیں
ان شاء اللہ بلڈ ڈونیشن کیمپ 24 جون 2020 بروز بدھ کو مری کے علاقے، گرامر پبلک ہائی سکول لوئر دیول جلیال پر منعقد کیا جا رہا ہے

خون کا عطیہ دینے اور مزید معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں.

Bilal Israr: 03170153916
Babar Aurangzaib: 03155571188

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں