20

شہری آئی ٹی کی نوکری چھوڑ کر گدھوں کے فارم سے لاکھوں روپے کمانے لگا

ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں 8 جون کوگدھوں کے فارم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک شہری آئی ٹی کی نوکری چھوڑکر گدھوں کے فارم سے لاکھوں روپے کمانے لگ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسان کو اچھی نوکری چھوڑ کر ایک ایسی چیز میں ہاتھ ڈالنا جس میں نہ اس کو تجربہ ہو اور نہ ہی اس سے پہلے کسی نےکیا ہو تو یہ کام کرنے کیلئے کافی ہمت اور دل چاہیے۔

ایک ایسی ہمت بھارتی شہری نے دکھائی ہے جس نے آئی ٹی کی اچھی نوکری چھوڑ کر گاؤں میں گدھوں کا فارم کھول لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں 8 جون کوگدھوں کے  فارم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ،یہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے بعد  ملک کا دوسراگدھوں کا فارم ہے۔

سری نواس  بی اے گریجویٹ ہیں، انہوں نے  2020 تک ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کیا لیکن بعد ازاں اسے چھوڑ دیا اورگاؤں میں 2.3 ایکڑ کی جگہ پر اسیری فارمز کی بنیاد رکھی۔ 

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

اطلاعات کے مطابق شروعات میں اس فارم میں  بکریاں، خرگوش اور مرغیاں موجود تھیں تاہم اب رواں ماہ انہوں نے اس میں گدھے اور گدھیوں کا بھی اضافہ کرلیا ہے ۔سری نواس کا کہنا ہے کہ ان کے فارم میں اس وقت 20 گدھے اور گدھیاں  موجود ہیں ۔

سری نواس کے مطابق گدھی کا دودھ لذیذ، مہنگا اور دعواؤں میں استعمال ہوسکتا ہے اس لیے  انہوں نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہری گدھی کا دودھ پیکٹوں میں خرید سکیں گے جبکہ 30 ملی لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 150 بھارتی روپے ہوگی اور یہ مالز، دکانوں اور سپر مارکیٹوں پر دستیاب ہوگا۔

سری نواس نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے پہلے ہی17 لاکھ روپے کے گدھی کے دودھ کے آرڈر مل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں