16

خاتون کو فوڈ ڈیلیوری کے آرڈر میں سانپ کی کھال بھی موصول

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترو واننتاپورم کی رہائشی پریا نے 5 مئی کے روز مقامی ہوٹل کو پراٹھا آرڈر کیا تھا/ اسکرین گریب

آپ کے آرڈر کیے گئے پارسل سے اگر آپ کی مطلوبہ چیز کے بجائے کچھ اور نکل آئے تو یہ یقیناً آپ کے لیے ناخوشگوار  ہوگا۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر ترو واننتاپورم کی رہائشی پریا نے 5 مئی کے روز مقامی ہوٹل  کو پراٹھا آرڈر کیا لیکن جب خاتون نے پارسل کھولا تو وہ پارسل میں پراٹھے کے ساتھ سانپ کی کھال کا ٹکڑا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

بعد ازاں پریا اور ان کے خاندان کی جانب سے فوری طور پر ہوٹل کے خلاف میونسپل حکام کو شکایت درج کروائی گئی جس پر حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کو عارضی طور پر بند کردیا۔

بعد ازاں حکام نے مالکان کو مکمل  صفائی کے بعد ہوٹل کھولنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں