24

مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے پَر کے اوپر چلنے لگا

یہ واقعہ شکاگو کے اوہارے ایئرپورٹ میں پیش آیا/ سوشل میڈیا

امریکا میں ایک مسافر چلتے ہوائی جہاز میں ہنگامی دروازہ کھول کر طیارے کے  پَر کے اوپر چلنے لگا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ شکاگو کے اوہارے ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

سان ڈیاگو سے آنے والا طیارہ 5 مئی کو علی الصبح رن وے پر اترا ہی تھا کہ مسافر نے ہنگامی دروازہ کھولا اور ہوائی جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگا۔

جہاز میں موجود ایک فرد نے اس درواز ےکی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جس کو کھول کر وہ مسافر جہاز سے باہر نکلا تھا۔

اس مسافر کو بعد ازاں پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا نام رینڈی فرینک ڈاویلا بتایا گیا ہے جو ریاست کیلی فورنیا کا رہائشی ہے۔

اس مسافر پر غیرذمہ دارانہ رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور جلد مقدمہ چلایا جائے گا۔

واقعے کے دوران طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں