30

تپتی گرمی اور آگ برساتا سورج ، خاتون نے کار پر ہی روٹی پکاڈالی

ان ہی دنوں سوشل میڈیا پر آگ برساتے سورج کے باعث بھارتی خاتون کی کار کے تپتے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے /ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان ہی نہیں پڑوسی ملک بھارت میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے، اس دوران گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے آزماتے افراد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ۔

ان ہی دنوں سوشل میڈیا پر آگ برساتے سورج کے باعث بھارتی خاتون کی کار کے تپتے بونٹ پر روٹی پکانے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست اڑیسہ کے علاقے سونپور کی ہے جہاں ایک طرف سورج آگ برسا رہا تھا تو وہیں خاتون نے کار کے تپتے بونٹ کو چولہا بنالیا۔

وائرل ویڈیو میں  خاتون  کو پہلےکار پر  روٹی بیلتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد خاتون روٹی کو اسی کار کے بونٹ پر رکھ دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  تیز دھوپ اور شدید گرمی سے روٹی پکنا شروع ہوجاتی ہے اور اس طرح خاتون کار کے بونٹ پر روٹی پکا لیتی ہے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جہاں  ویڈیو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں