35

شیر خوار بچہ گھر سے رینگتا ہوا سڑک پر نکل آیا

ویڈیو میں شیر خوار بچے کو رینگتے ہوئے گھر سے نکل کر سڑک پر آتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران سڑک پر گاڑیاں رواں دواں ہیں/ ویڈیو اسکرین گریب

سعودی عرب سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شیر خوار بچے کو سڑک پر گھٹنوں چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں شیر خوار بچے کو رینگتے ہوئے گھر سے نکل کر سڑک پر آتے دیکھا جاسکتا ہے  جب کہ اس دوران سڑک پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے پیچھے گھر سے کوئی شخص نکل کر نہیں آیا تاہم گاڑی میں موجود شخص نے اتر کر بچے کو اٹھا یا جس کے باعث بچہ حادثے سے محفوظ رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق بچے کو اہل خانہ کو لوٹادیا گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اہل خانہ پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں