41

پولیس نے سلامی میں اسلحہ وصول کرنے والے دُلہا کو دھرلیا

نارروال کے علاقے ڈومالہ میں دو ہفتے قبل عدیل منیر نامی شخص کو دوستوں کی جانب سے انوکھی سلامی پیش کی گئی/ فائل فوٹو

سلامی میں پیسوں اور تحائف کا سلسلہ تو عام ہے لیکن نارووال میں سلامی میں اسلحہ وصول کرنے والے دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نارروال کے علاقے ڈومالہ میں دو ہفتے قبل عدیل منیر نامی شخص کو دوستوں کی جانب سے انوکھی سلامی پیش کی گئی۔

دوستوں نے دلہا کو سلامی میں لفافے یا ہار کے بجائے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کی پستول کا تحفہ پیش کیا۔

شادی میں ملی انوکھی سلامی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آئی جس کے بعد  پولیس حرکت میں آگئی اور غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے دلہے عدیل منیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں