مری وطن عزیز کااہم ترین سیاحتی مرکز ملکہ کوہسارمری اورگردونواح میں کتاراج،سینکڑوں کی تعداد میں آوارہ کتوں نے اہلیان علاقہ کی زندگیاں عذاب بنارکھی ہیں سکولوں کوجانے والے طلباء طالبات اوران کے والدین بھی آوارہ کتوں کی بہتات اوربڑھتی ہوئی تعداد سے شدید پریشان ہیں بچوں کا سکولوں میں جانابھی مشکل ہوچکا ہے اکیلے آدمی کودیکھ کر ٹولیوں میں گھومتے ہوئے آوارہ کتے اس پر حملہ آورہوجاتے ہیں،اہم ترین سیاحتی مراکز مال روڈ،کشمیرپوائنٹ،پنڈی پوائنٹ،لوئربازار،صدیق چوک،لوئرجھیکاگلی روڈ،حاجی گلی،جامع مسجد روڈ،جھیکاگلی بازار،کارٹ روڈ،جنرل بس سٹینڈ موٹر ایجنسی سمیت ہر طرف آوارہ کتوں کی ٹولیاں مٹر گشت کرتی نظر آتی ہیں،انسانی جانوں کونقصان پہنچانے کے علاوہ غریب لوگوں کے پالتوجانور وں کو بھی ہلاک اورزخمی کردیتے ہیں بکریوں،مرغیوں اوردیگر جانوروں کو بھی ہلاک کرکے غریب لوگوں کا بہت نقصان کرچکے ہیں عوامی،سیاحتی اورکاروباری حلقوں کاکہنا ہے کہ بارہا متعلقہ ذمہ دارمحکموں کو اس سلسلہ میں آگاہ کیاگیا لیکن کوئی بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے اورفوری طورپر ان کوتلف کرنے کی مہم شروع کی جائے۔