مری:امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم کے میکنول کا پہلا دورہ ضلع مری۔پتریاٹہ میں ڈی ٹی سی پی حکام۔صدر ہوٹل ایسوسی ایشن سے ملاقات۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ضلع مری اور ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر سے انکے آفس میں ملاقات کی۔تینوں مقامات پر امریکی قونصلیٹ جنرل کو بریفنگ دی گئی۔امریکی قونصلیٹ جنرل۔قونصلیٹ جنرل کو محکمہ ٹورازم کیطرف سے پتریاٹہ میں مری کی سیاحت پر ڈاکومنٹری دیکھائی گئی اور سیاحت پر بریف کیا گیا۔صدر ہوٹل ایسوسی ایشن مری راجہ خلیل احمد نے امریکی قونصلیٹ جنرل کو مری میں درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوۓ انکے وزٹ کو مری کی سیاحت کے فروخت کے لیئے خوش آئند قرار دیا۔بعد ازاں قونصلیٹ جنرل نے ڈپٹی کمشنر ضلع مری احمد حسن رانجھا اور دیگر افسران سے بھی ملاقات کی۔امریکی قونصلیٹ جنرل اور وفد کے دیگر ارکان کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا اور ملکہ کوہسار کی علاقائی روایات کے تحت شالوں کے تحفے بھی پیش کیئے گئے۔پتریاٹہ میں محکمہ ٹورازم پنجاب کیطرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔اس موقع پر محکمہ ٹورازم پتریاٹہ کے منیجر اعجاز بٹ نے کہا کہ ہماری کوشش ہیکہ ہم ہر کسی کو خوش آمدید کہیں انکی طرف سے ضلع مری کی دونوں تحصیلوں کوٹلی ستیاں اور مری کی سیاحت کے حوالہ سے مکمل بریفنگ قونصلیٹ جنرل کو دی۔قونصلیٹ جنرل کے دوری کے موقع پر سخت ترین سیکورٹی کے اقدامات کیئے گئے تھے۔
