جامع مسجد صدیق اکبر ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری

Murree

مری جامع مسجد صدیق اکبر ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری میں گذشتہ شپ شبینہ کی روح پرور تقریبات کاآغازہوگیا، گذشتہ 20 سالوں سے مری کی معروف مذہبی،سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات حاجی شیخ سلیم فیملی شاپ مال روڈ مری،حاجی شیخ آصف جولی شوزوالے اور برادران کی طرف سے شبینہ کی روح پرورتقریبات منعقد کی جاتی ہیں اس دوران تین راتوں میں مکمل قرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے، حسب سابق شبینہ مبارک میں مقامی علماء اکرام کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی کثیرتعداد میں علماء اکرام شبینہ کی روح پرور تقریبات میں شرکت کرتے ہیں،حاجی شیخ سلیم،حاجی شیخ آصف کی طرف سے شبینہ کے شرکاء کیلئے سحری کااہتمام بھی کیاجاتا ہے۔