مری کلڈنہ باڑیاں گلیات روڈ رتی گلی سے مری کی جانب تقریبا چارسومیٹر روڈ کو چھیل کر چھوڑ دیا گیا اور ٹھکیدار اپنی مشینیں لے کر چلا گیا جس سے سیاحوں ،مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق کلڈنہ باڑیاں گلیات روڈ جس کو اسفالٹ کے لئے گرمیوں میں چھیل کر چھوڑ دیا گیا تھا اور تقریبا تین ماہ بعد اس پر اسفالٹ ڈالی گئی لیکن روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا اور رتی گلی سے کلڈنہ کی جانب جو کہ روڈ اچھی حالت میں تھا اس کو چھیل کر چھوڑ دیا گیا اور ٹھیکدار اپنی مشینری لے کر چلا گیا اس کے علاؤہ کرناہ جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہاں پر بھی اسفالٹ نہیں ڈالی گئی اب رتی گلی جہاں پر دونوں اطراف میں روڈ پکی ہے اور درمیانی ٹکڑا خالی ہے اب جب گاڑی تیزی سے آتی ہیں اور اچانک ناپختہ روڈ پر آکر اچانک بریک لگانی پڑتی ہے جس سے حادثات کے خطرے لاحق ہوسکتا ہے اس سلسلے میں اہل علاقہ نے سخت غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکسین ہائی وے اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کام کو فوری مکمل کروایا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں اس کے علاؤہ برف باری اور سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے اگر روڈ کا کام اس سے پہلے مکمل نہ ہوا تو لوگوں کو دوسری مشکلات کے ساتھ روڈ کا مسئلہ بھی ہو جائے گا لہذا روڈ کا کام اسی ماہ مکمل کیا جائے نہیں تو ایکسین ہائی وے اور انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا
